Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےگریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلےکردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامدکا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،محمد نعمان صدیق کوڈپٹی کمشنرملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کا تبادلہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق محمد آصف رضاکو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکاحکم دیدیاگیا،سیدحسن رضاکوڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیاگیا،محمد طیب خان کوڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:چلان سے بچنے کیلئے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں