Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

مشال یوسفزئی نے جنرل سیکرٹری کو ذاتی ایجنڈے سے روک دیا

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌تحریک انصاف کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھے حاسدین اور مخالفین دونوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آپ جو مرضی کر لیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گی مقابلہ کروں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بنایا ہے، انہیں چاہیے بانی کی گائیڈ لائن پر چلیں ذاتی ایجنڈے نہ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے اختیار دیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کھل کر بات کریں، ہم ورکشاب اٹینڈ کرنے گئے ہماری جماعت کی پالیسی واضح نہیں تھی۔

مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ ایک نجی تقریب کی تصاویر وائرل کروائی گئی جس میں سب پارلیمنٹیرینز دوست تھے۔
مزید پڑھیں‌:برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلے لینے پر پابندی، تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں