Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب کے اسکولوں کے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

نجی و سرکاری اسکول 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: آن لائن پاسپورٹ بنانے کا نہایت آسان طریقہ

یہ بھی پڑھیں