اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ان پر سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکریاں لینے کا الزام ہے۔
ملزمان نے جعلی دستاویزات پر سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک نوکریاں حاصل کیں۔ ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں خلاف قانون کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: آڈیو لیک کیس: علی امین کے وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم

