(اوصاف نیوز)پنجاب حکومت کا احسن اقدام ، صوبے کے 16 سرکاری ہسپتالوں میں فالج کے اثرات کو انتہائی کم کرنے والا 80 ہزار روپے والا مہنگا ترین TPA انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہو گا۔
16 ہسپتالوں میں فالج سے متاثرہ شخص کو انجیکشن لگانے کے انتظامات کئے گئے ہیں ، مریض کو فالج کا اٹیک ہونے کے بعد 4 سے 5 گھنٹوں میں انجیکشن لگوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔
فالج کے مریضوں کو TPA انجیکشن 24 گھنٹے فری لگانے والے ہسپتالوں میں سروسز ہسپتال لاہور، میو ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور ،سر گنگارام ہسپتال لاہور شامل ہیں۔
پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں جناح ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد ، نشتر ہسپتال ملتان، علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ فہرست کا حصہ ہیں۔
دوسری طرف شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ، ڈی ایچ کیو کے گوجرانوالہ، شیخو پورہ، قصور، ناروال کے ہسپتال اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی: عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی





