اسلام آباد (اوصاف نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی 9 مئی کے کیسز میں قانونی دباؤ میں آتے نظر آرہے ہیں۔ فیض حمید بانی تحریک انصاف کے خلاف نہ صرف گواہی دیں گے بلکہ ثبوت بھی دیں گے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانونی دباؤ یہیں نہیں رکے گا، فیض حمید کی 14 سال کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، 9 مئی تک فوجی تنصیبات کی تفصیلات فراہم کرنا فیض حمید کا کام تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل باجوہ غافل اور نااہل تھے لیکن جب انہیں پتہ چلا تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی۔ جنرل باجوہ بری ہو گئے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے مقبول ترین سیاحتی مقام بن گیا


