اسلام آباد(اوصاف نیوز)شہر اقتدار اسلام آباد اور گرد و نواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و تمام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان تھا زلزلہ 19 دسمبر 2025 کو صبح 10 بج کر 39 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے چترال اور دیر میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل اکتوبر میں راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
سوات اور مالا کنڈ کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نےسول آرمڈ فورسز کے لیےشہداء معاوضہ پیکج کے رولز جاری کردیئے


