Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پاک بھارت جنگ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے مؤقف تصدیق کردی

واشنگٹن (اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کے اسپیشل رپوٹیورز نے پاکستان کے مؤقف اور بیانیے کی تصدیق کردی۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت جنگ پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں پہلگام حملے کی مذمت کی گئی ہے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ⁠بھارت قابلِ اعتبار شواہد نہ دے سکا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کی ریاستی سطح پر کوئی شمولیت تھی، ⁠دہشتگردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں، اگر طاقت کا استعمال غیرقانونی ہو تو یہ حق زندگی کی خلاف ورزی بن سکتا ہے، ⁠بھارت کا یہ طرز عمل بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندور میں پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرزِ عمل اقوام متحدہ چارٹر کے خلاف ہے، بھارت نے یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ اطلاع نہیں دی، پیشگی اطلاع نہ دینا مطلوبہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حملوں میں شہری علاقے نشانہ بنے۔ بھارتی حملوں میں مساجد متاثر ہوئیں اور متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔خصوصی ماہرین کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ⁠7 مئی 2025 کو پاکستان نے بھارتی کارروائی کی مذمت کی، پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ وہ آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ⁠اگر بھارتی اقدام ’مسلح حملہ‘ سمجھا جائے تو پاکستان کو سیلف ڈیفنس کا حق حاصل ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی اقدامات عدم مداخلت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو جرمنی منتقل کرنےکا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں