Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مرغی کی قیمت میں کمی،انڈے مہنگے

پشاور (اوصاف نیوز) زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت بھی سستا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 385 روپے سے کم ہو کر 375 روپے ہوگئی، سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، انڈوں کی کھیپ میں 30 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک بیچ کی قیمت 10 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای میں قیامت خیز بارشیں پروازیں منسوخ، سڑکیں تالاب بن گئیں

یہ بھی پڑھیں