اسلام آباد (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ لڑائی اور تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو سپلیمنٹری مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔
ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی یونیورسٹی کے سابق ڈین انتقال کر گئے


