اسلام آباد (اوصاف نیوز) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران پاکستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔
بابر اعظم نے نوجوان مداح کو خصوصی تحفہ دیا جسے سن کر بچہ خوشی سے اچھل پڑا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم بظاہر اپنے کٹ بیگز کے ساتھ گراؤنڈ کے باہر موجود ہیں۔
ایسے میں ایک نوجوان مداح بابر کے پاس آتا ہے اور بچے کے ساتھ ویڈیو بنانے والا شخص اسٹار بلے باز سے بچے کے لیے کچھ مشورہ مانگتا ہے۔
جس پر بابر نے کہا کہ صرف بیٹنگ سے لطف اندوز ہوں، وہ ابھی بچہ ہے، انہیں اتنے مشورے کی ضرورت نہیں، بس مزہ کریں۔
Babar Azam gifts his gloves to a little fan in Australia. 🥹💗 pic.twitter.com/3acgPdO1Gn
— Salman. (@TsMeSalman) December 20, 2025
اس دوران بابر نے کٹ بیگ کھولا اور اپنے دستانے بچے کو تحفے میں دیے جس کے بعد نوجوان مداح خوش ہو گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بابر اعظم کے اس اقدام کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو کسی اور جیل میں منتقل کر دیا جانا چاہیے،فیصل کریم کنڈی


