Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیر انتظام عازمین حج کے لیے خوشخبری، اس سال کوئی بھی نجی عازمین حج کی سعادت سے محروم نہیں رہے گا۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز نے مقررہ تاریخ سے پہلے تمام عازمین کی بکنگ کرادی، حج آرگنائزر نے حجاج کی سو فیصد رقم سعودی عرب میں جمع کرا دی ہے۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز نے عازمین کی رہائش اور کھانے سمیت تمام خدمات کی ادائیگی کر دی ہے، منیٰ میں بھی پرائیویٹ عازمین حج کے لیے رہائش کی بکنگ کر دی گئی ہے۔

حکومت نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو پرائیویٹ عازمین کی بکنگ کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، چیئرمین امید ناصر خان نے بھی پرائیویٹ عازمین کی ادائیگیوں کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ رقوم کی منتقلی نہ ہونے کے باعث گزشتہ سال ہزاروں عازمین حج کی سعادت سے محروم ہو گئے تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ کمپنیاں 2026 میں پرائیویٹ سیکٹر کی غفلت کے باعث گزشتہ سال حج سے محروم رہنے والوں کا حج یقینی بنائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری سکیم اور پرائیویٹ کمپنیوں کے تحت حج آپریشنز کی تھرڈ پارٹی تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس پالیسی میں حج کے دوران عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فنڈز کے مطابق خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں‌:کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع

یہ بھی پڑھیں