ڈھاکہ (اوصاف نیوز) دارالحکومت ڈھاکہ کے موز بازار میں مکتی جودھا سینٹرل کمانڈ کونسل کی عمارت کے سامنے فلائی اوور سے پھینکے گئے گرینیڈ کے دھماکے میں صیام نامی 21 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
بدھ کی شام تقریباً ساڑھے سات بجے موز بازار فلائی اوور سے پھینکے گئے گرینیڈ دھماکے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، ڈھاکہ پولیس نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فلائی اوور سے طاقتور دستی بم کس نے پھینکا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دستی بم سیدھا شخص کے سر پر گرا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس، ڈی بی پولیس اور بنگلہ دیشی فوج جائے وقوعہ پر موجود ہے، بم ڈسپوزل یونٹ نے پہلے ہی طاقتور دستی بم کے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ لاش کو برآمد کرکے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
مقتول سابق طالب علم رہنما صیام کا گھر بنگلہ دیش کے ضلع کھلنا کے دولت پور تھانے کے علاقے میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی بیٹی کی مزار قائد میں والد کی قبر پر حاضری


