Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

زہریلی چائے پینے سے 11 افرادہسپتال منتقل

شانگلہ (اوصاف نیوز) شانگلہ کی تحصیل پران کے علاقے بجنوسر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چائے میں چھپکلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر والے اپنے روزمرہ کے مطابق ناشتہ بنانے میں مصروف تھے۔ ناشتے کے بعد چائے تیار ہوئی لیکن کسی کو معلوم نہ ہو سکا کہ چائے کے برتن میں چھپکلی گر گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک مہمان نے پہلے چائے پی جس کے بعد اس کی حالت فوری طور پر بگڑ گئی۔ مہمان کو متلی، چکر آنا اور بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے گھر کے دیگر افراد بھی پریشان ہوگئے۔

چند لمحوں کے بعد وہ لوگ بھی متاثر ہونے لگے جنہوں نے اسی چائے سے کپ بھرا تھا۔ جلد ہی خواتین اور بچوں سمیت مزید لوگوں کی حالت بگڑ گئی اور کئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔ گھر میں اچانک چیخ و پکار سنائی دی جس پر پڑوسی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔

محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام متاثرہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں فوڈ پوائزننگ جیسی علامات ظاہر ہو رہی تھیں تاہم بروقت علاج نہ ہونے کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر متاثرین کو زیر نگرانی رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں سربلند، محمد موسیٰ، امان شیر، محمد عیسیٰ، زکریا، ظہیر اللہ، نعمان، راشد علی، جہاں پری، وسط بی بی اور زیبا گل شامل ہیں۔ واقعے کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

یہ بھی پڑھیں