ماسکو (اوصاف نیوز) روس نے یوکرین سے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنا دیئے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 3 گھنٹوں میں 111 یوکرائنی ڈرون مار گرائے ہیں۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے ماسکو کی طرف آنے والے 8 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
روسی ایوی ایشن کے مطابق ماسکو کے دو ہوائی اڈوں کی فضائی حدود کو سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سنیل شیٹھی نے بڑی پیشکش ٹھکرا دی




