Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چینی فی کلو قیمت میں اضافہ یا کمی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی (اوصاف نیوز) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ بڑی خبر آ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈبل سنچری کا ہندسہ عبور کرنے والی چینی کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ چینی کی ایکس مل اور ہول سیل قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اس کمی کا پورا فائدہ خوردہ فروشی کے ذریعے عوام تک نہیں پہنچایا جا رہا۔

کراچی میں ایکس مل کی قیمت میں مزید 18 روپے فی کلو گرام اور ہول سیل قیمت میں 20 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد چینی کی قیمت بالترتیب 152 روپے سے کم ہو کر 134 روپے اور 156 روپے سے کم ہو کر 136 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

تاہم انتظامیہ ریٹیل سطح پر چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے میں ناکام رہی ہے اور شہری تاحال 145 سے 150 روپے فی کلو گرام چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسر ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران کمشنر سے روزانہ کی بنیاد پر قیمت مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ کرشنگ سیزن میں چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور رمضان المبارک تک چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ نئی قیمت کی فہرست دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کی جائے۔
مزید پڑھیں‌:بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں