Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری، کسانوں کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) کسانوں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں 10 ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پنجاب میں کسانوں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جب کہ تیسرا مرحلہ جنوری سے شروع ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کے تحت 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے جنوری کے وسط سے درخواستیں طلب کی جائیں گی اور پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹر بلاسود قرضے پر دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کو ٹریکٹر فراہم کرنے کا مقصد معاشی آزادی اور زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اپنے ٹریکٹروں کے مالک بننے سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے۔ حکومت پنجاب فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک پنجاب کے کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت خالی نعروں کی بجائے عملی طور پر کسانوں کی حمایت کر رہی ہے۔ کسانوں کو جدید زرعی مشینوں کی فراہمی سے پنجاب کاشتکاری میں خود کفیل ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:چینی فی کلو قیمت میں اضافہ یا کمی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں