Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نیو ایئر نائٹ کے لیے حکومتی انتباہ،سکیورٹی پلان تشکیل

لاہور( اوصاف نیوز)پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے شرپسندوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ پر شرپسندوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا پلان تیار کرلیا، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے جیل جائیں گے، ہوائی فائرنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے لوگ مر سکتے ہیں، مختلف مقامات پر چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کیا جائے، اور ایسے کام کریں جس سے معاشرے کو فائدہ ہو۔
مزید پڑھیں‌:کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تقرری کے حوالے سے بڑا حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں