Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تقرری کے حوالے سے بڑا حکومتی فیصلہ

کوئٹہ (اوصاف نیوز) بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر تقرریاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ اور ایڈہاک تقرریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرار اور ماہرین کی کنٹریکٹ نوکریاں ختم کر دی جائیں گی۔ اس فیصلے کے تحت گریڈ 16 اور 17 کی کل 1003 خالی آسامیوں پر مستقل تقرری کے لیے باضابطہ درخواست بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خالی آسامیوں میں 560 میڈیکل آفیسرز، 346 لیڈی میڈیکل آفیسرز اور 97 ڈینٹل سرجنز شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل بھرتی سے طبی عملے میں اطمینان بڑھے گا اور مریضوں کو علاج کی بہتر اور مسلسل سہولیات میسر آئیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی خدمات بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مستقل تقرریوں کے بعد ختم کر دی جائیں گی تاہم ان ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:وکلاء کا ایس ایچ او پر مبینہ تشدد، رجب بٹ کیس نے نیا موڑ لے لیا

یہ بھی پڑھیں