Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وکلاء کا ایس ایچ او پر مبینہ تشدد، رجب بٹ کیس نے نیا موڑ لے لیا

کراچی (اوصاف نیوز) مشہور پاکستانی یوٹیوب رجب بٹ کیس میں وکلا نے سٹی کورٹ کے ایس ایچ او کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے میں 30 سے ​​40 وکلا نے سٹی کورٹ کے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا، رجب بٹ کیس میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق رجب بٹ کیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد وکلا مشتعل ہو گئے۔

وکلا نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے سٹی کورٹ کے ایس ایچ او کو ہماری جانب سے بھی مقدمہ درج کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

گزشتہ روز یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے جہاں وکلا کے ایک گروپ نے ان پر تشدد کیا۔

رجب بٹ اپنے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے کہ عدالت کے احاطے میں داخل ہوتے ہی وکلا نے ان پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ رجب بٹ پر جسمانی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور چہرے پر چوٹیں آئیں، خون بہہ رہا تھا اور کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔ یوٹیوبرز کے وکلاء نے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔

عدالتی عملہ اور پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور کشیدہ صورتحال کے بعد حملہ آوروں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے جب کہ اس مقدمے میں انہوں نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے، بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں