Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے، بڑی خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کے درمیان بالواسطہ رابطہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان بالواسطہ رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر کا پیغام بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان کانسٹی ٹیوشن موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو باہمی دوست کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ یہ مشاورت مکمل ہوتے ہی اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہیں اور سینئر سیاستدان آج اسپیکر کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں گے۔ جس کے بعد محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مشاورت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:ایک اور شہر میں کل سے ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

یہ بھی پڑھیں