Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک میں 90 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ

صنعا (اوصاف نیوز) یمن نے سعودی قیادت میں اتحادی افواج کے حملے کے بعد ملک میں 90 روز کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل نے ملک میں 90 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی صدارتی کونسل کے مطابق یمن کی فضائی، سمندری اور زمینی سرحدیں 72 گھنٹے کے لیے بند رہیں گی۔

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے ایک محدود کارروائی میں مکلا کی بندرگاہ پر اتارے گئے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کا یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب دو بحری جہاز بغیر اجازت کے بندرگاہ میں داخل ہوئے اور مشرقی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کے لیے ہتھیار اور فوجی سازوسامان اتارے۔

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ دونوں بحری جہاز فجیرہ بندرگاہ سے روانہ ہوئے اور 27 اور 28 دسمبر 2025 کو اتحادی افواج کی مشترکہ افواج کی کمان سے کوئی باضابطہ اجازت حاصل کیے بغیر مکلا پہنچے۔
مزید پڑھیں‌:معروف بھارتی اداکار کی والدہ انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں