آسٹریلیا (اوصاف نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے میچز کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے ہفتہ 27 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں گھٹنے میں درد محسوس کیا جس کے بعد انہیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے لیے بحالی کا پروگرام بنایا جائے گا جب کہ برسبین ہیٹ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔
شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں انجری کے باعث غیر متوقع طور پر واپس بلا لیا ہے اور اب وہ پاکستان میں بحالی (علاج اور بحالی) مکمل کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی کھیل کے میدان میں واپس آئیں گے۔
I’m massively thankful to the *Brisbane Heat* team and fans for showering me with immense love and support.💌
Due to an unexpected injury; I have been called back by the PCB and will have to take a rehab. Hopefully, I will be back in the fields soon. 🏏
Meanwhile, I will be… pic.twitter.com/jsSS2oYGP6
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) December 30, 2025
اپنے پیغام میں فاسٹ باؤلر نے برسبین ہیٹ اور اپنے مداحوں کے تعاون اور حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں:ملک میں 90 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ


