اسلام آباد(اوصاف نیوز) بینک آف پنجاب (BOP) نے برٹش ایشین ٹرسٹ (BAT) کے ساتھ مل کر، بطور ٹرانزیکشن ایڈ وائزرز اور پروگرام مینیجرز (TAPM)، پاکستان اسکلر امپیکٹ بانڈ (PSIB) کے با قاعدہ اجرا کا اعلان کیا ہے۔ یہ AAA ریٹنگ ، حکومت پاکستان کی ضمانت اور نجی طور پر جاری کیا گیا ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ (TFC) ہے، جس کی مالیت ایک ارب روپے ( 1,000PKR ملین ) ہے۔
یہ منصوبہ معزز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معزز وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تر بیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی دوراندیش رہنمائی میں ، اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن (NAVTTC) کے قریبی تعاون سے تیار کیا گیا – PSIB پاکستان میں سماجی اثرات پر منی فنانسنگ کے شعبے میں ایک بڑی اور نئی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔
بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او مسٹر ظفر مسعود کی قیادت میں ، BOP نے اس جدید مالیاتی نظام کی تیاری میں مرکزی کردارادا کیا ۔ یہ ایک نتائج پرمبنی “کامیابی پر ادائیگی” ماڈل ہے، جس کے تحت سرمایہ کار ابتدا میں رقم فراہم کرتے ہیں اور ادائیگی اس وقت ہوتی ہے جب طے شدہ نتائج حاصل ہوں، جیسے نو جوانوں کو کامیاب روزگار ملنا اور مستقل نوکریاں حاصل کرنا ۔ اس منصوبے کے ذریعے ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ملک میں ہنر کی کمی کم ہوگی ، معاشی سرگرمی بڑھے گی اور خواتین کی روزگار میں شمولیت میں اضافہ ہوگا۔
PSIB کو عالمی سطح پر بھی بھر پور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) نے بطور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار، BAT کے ذریعے مالی تعاون فراہم کیا ہے ۔ اس تعاون سے اس پروگرام کی عالمی سطح پر پہچان بڑھی ہے، انتظامی اخراجات کم ہوئے ہیں اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ FCDO اپنے REMIT پروگرام کے ذریعے مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
روایتی گرانٹس کے بجائے کارکردگی پرمبنی نظام اپنا کر، PSIB بینکاری اور سماجی ترقی کے تعلق کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کی واپسی کو واضح سماجی اور معاشی نتائج سے جوڑا گیا ہے، جیسے بہتر تربیت ، زیادہ روزگا ر اور طویل مدتی کیریئر استحکام ۔
بطور BOP ،TAPM اور BAT نے PSIB کے پہلے اجرا کی نگرانی کی ، جو مستقبل میں تعلیم، صحت، خواتین کو با اختیار بنانے موسمیاتی تحفظ اور قومی معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں کے لیے ایک مثال بنے گا۔ یہ جدید فنانس BOP کی قیادت اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل اور ہنرمند پاکستان کے وژن سے ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے ۔
اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ظفر مسعود نے کہا۔
“بینک آف پنجاب نے رسک سرمایہ کار اور انڈر رائٹر کا کردارا دا کیا ، ابتدائی سرمایہ فراہم کیا اور کارکردگی کا خطرہ خود لیا تا کہ یہ نظام ممکن ہو سکے ۔ یہ منصوبہ صرف ایک مالی معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی مضبوطی اور انسانی وسائل کی ترقی سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے ۔”
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی PSIB کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم اور تربیت کے لیے ایک اہم دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی سے فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ہنر سکھائے جائیں۔
اس سے قبل، NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے PSIB کو پاکستان کے ہنر کے نظام میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔ وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہے، اور قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرکاری ونجی شعبے کا باہمی تعاون ضروری ہے۔
بینک آف پنجاب، اس منصوبے کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی حکومتی ضمانت پر دلی شکرگزاری کا اظہار کرتا ہے، جس سے اس نئے ماڈل پر اعتماد پیدا ہوا ۔ BOP ،PACRA ،NAVTTC، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹد ( بطور ایشو ایجنٹ )، در حیدرمونا اینڈ کمپنی ( بطور قانونی مشیر ) کی خدمات کو بھی سراہتا ہے ۔
مزید پڑھیں:قومی ایئرلائن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی


