لاہور (اوصاف نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جسپریت بمراہ ٹیسٹ باؤلرز میں پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے جب کہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی دو درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن تین درجے ترقی کر کے ساتویں، انگلینڈ کے برائیڈن کرس 23ویں، شاہین آفریدی 24ویں، محمد عباس 28ویں اور ساجد خان 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے جوش ٹونگ 13 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک تین درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سعود شکیل ایک درجہ ترقی کر کے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بینک آف پنجاب کا پہلا اسکل امپیکٹ بانڈ باضابطہ طور پر لانچ


