لاہور (اوصاف نیوز) نئے سال کا آغاز ہوتے ہی لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں کہ نیا سال مشہور شخصیات کے لیے کیسا رہے گا، ایسے میں شائقین کرکٹ کی نظریں بابر اعظم پر مرکوز ہیں کہ آنے والا وقت ان کے لیے کیسا ثابت ہوگا۔
نیا سال شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ نیا سال مشہور شخصیات کے لیے کیسا ثابت ہوگا۔ ایک دلچسپ پیشین گوئی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف نجومی سامعہ خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم سمیت سیاست، شوبز اور کھیل سے وابستہ کئی نامور شخصیات کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کر دیں۔
سامعہ خان نے کہا کہ اگر بابر اعظم کی بتائی گئی تاریخ پیدائش درست ہے تو سال 2026 ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خاص ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق بابر اعظم کو 2026 میں محبت مل سکتی ہے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گی۔
سمیعہ خان کے مطابق ستارے بتاتے ہیں کہ انہیں 2026 میں ملنے والی محبت بابر اعظم کو اعتماد دے سکتی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر اپنی پرانی فارم اور پرجوش انداز کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں واپسی کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کرکٹ انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ بابر اعظم کو اعتماد میں لیں اور ان سے بات کریں کہ وہ کس قسم کے دباؤ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا ستارہ شہرت کے حوالے سے عروج پر ہے اور اگر وہ کھل کر کھیلیں تو ایک بار پھر خود کو ثابت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان سے کل ملاقات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست منظر عام پر


