Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل ٹیم کے خریدار کی شناخت سامنے آگئی

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، آسٹریلیا سے خریدار سامنے آگیا، پی ایس ایل ٹیم کی بولی میں شامل آسٹریلوی بزنس مین حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز کے لیے بولی لگا رہے ہیں۔

حمزہ مجید نے کہا کہ ٹیم خرید کر کرکٹ کو مزید فروغ دینے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا سے پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے، اگر ہم کامیاب نہ ہو سکے تو کھیلوں کا جنون برقرار رہے گا، اس سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصہ رہا ہوں۔

حمزہ مجید نے کہا کہ پیش کیے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میرا تعلق پنجاب سے ہے، ہم جیت کر پنجاب سے فیصل آباد یا سیالکوٹ کا نام منتخب کرنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلوی تاجر نے کہا کہ ہم کسی کنسورشیم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بولی لگا رہے ہیں۔ میں پہلے لاہور قلندرز کو فالو کرتا تھا۔ ہم نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ماہر ٹیم ڈیڑھ سال سے کام کر رہی ہے۔ ہم ٹیم کو جیت کر پروفیشنل انداز میں چلائیں گے۔ میرے خیال میں ڈرافٹ کا طریقہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے موزوں ہے اور سب کو یکساں مواقع ملتے ہیں۔ ہم پاکستانی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں :بابر اعظم کو2026 میں کس سے محبت ہو گی؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں