نواب شاہ (اوصاف نیوز) نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ شاہراہ مہران کے علاقے بوچیری میں اس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے تھا۔
مزید پڑھیں:ایک اور صوبے میں پنک بس سروس کا آغاز




