کراچی (اوصاف نیوز) مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مین ہول سے 1 مرد، 2 خواتین اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں۔
اسد رضا نے کہا کہ مائی کلاچی سے ملنے والی لاشیں 10 سے 15 دن پرانی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو حکام کو علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملی کہ مین ہول میں ایک لاش پڑی ہے جسے باہر نکالا گیا اور جب پتھر ہٹائے گئے تو مزید 3 لاشیں ملیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، لاشوں کو چھپانے کے لیے مین ہول میں اینٹیں بھی رکھی گئی تھیں۔
ریسکیو حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ لاشوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کی تیاریوں سےمتعلق اپ ڈیٹ
