لاہور (اوصاف نیوز) سری لنکا کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔
سری لنکا کرکٹ کے ایک بیان کے مطابق، سنہالیز اسپورٹس کلب (ایس ایس سی) گراؤنڈ میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
ایس ایس سی T20 ورلڈ کپ کے اہم میزبان مقامات میں سے ایک ہے، جہاں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 7 فروری 2026 کو ہوگا۔
ایس ایس سی گراؤنڈ میں جدید ترین فلڈ لائٹ سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے، 6 اونچے ٹاورز پر 630 ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور آفیشلز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور براڈکاسٹ کنٹرول رومز اور کمنٹری رومز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ




