اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 3 دسمبر کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں وارڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2025 سے متعلق کارروائی کی بھی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے 26 اگست کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔
اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو آف گرڈ لیوی سے متعلق ریلیف فراہم کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی اور آف گرڈ لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
2025 کن شوبز جوڑیوں کو راس نہ آیا اور کن کی علیحدگی ہوئی؟مزید پڑھیں




