Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہوم سیریز کا اعلان،پاکستانی ٹیم کے لیے نیا چیلنج

ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچوں اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 12 سے 16 مارچ تک 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، پہلا میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی کو شروع ہوگا، ان میچز کے لیے پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:کراچی میں افسوسناک سانحہ، متعدد افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں