Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت نےمینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی

پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے مینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی،اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گے۔

محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نےباضابطہ مراسلہ جاری کر دیا جس میں تمام ضلعی خزانہ دفاترکو غیر استعمال شدہ مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبے میں اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گےجوکہ 2022 سےصوبےکا سرکاری بینک آف خیبرجاری کررہا ہے،ای اسٹامپ کا مقصد مینول اسٹامپ نظام میں مالی بےضابطگیوں کی روک تھام کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:چیف جسٹس سے گزارش ہے غریبوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید

یہ بھی پڑھیں