لندن (اوصاف نیوز ) قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاونٹر ٹیرر ازم یونٹ نے سھنبال لی ہے، شہزاد اکبر کو تقریبا 10 روز قبل کیمبرج میں ان کے گھر کے دروازے پر پرتشدد حملہ کر کے زخمی کردیا گیاتھا ،
حملے کے بعد کیمبرج پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا لیکن معاملے کی حساسیت کے سبب فائل کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیسنگ کمانڈ کو بھیج دی گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ شہزاد اکبر کا بیان، فرانزک رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹج بھی کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیسنگ کمانڈ کے حوالے کردئیے ہیںُ، کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیسنگ یونٹ نے 50 کی دھائی کے شخص پر حملے کی تحقیقات کرنے کی تصدیق کی اور پولیس ترجمان نے بتایاکہ حملے کی نوعیت سے لگتا ہے کہ لگتا ہے کہ متاثرہ شخص کون ہدف بنا کر نشانہ بنایا گیا، حملے کی وجوہ سے متعلق ہر ممکنہ محرک کو مدنظر رکھ کر تفتیش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ اس واقعہ کے حوالے سے عوام کو کوئی وسیع تر خطرہ نہیں، ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، حملے کے حوالے سے کسی کے پاس معلومات ہوں تو وہ اعتماد کے ساتھ پولیس یا کرائم اسٹاپرز سے گمنام رہ کر بھی رابطہ کرسکتا ہے، شہزاد اکبر کے مطابق حملہ آور سفید فام تھا اور وہ ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس پہنے ہوئے تھا، حملے کے نتیجہ میں شہزاد اکبر کی ناک اور جبڑے کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نےمینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی
