Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارت کا کھیل کے میدان میں متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

ممبئی(اوصاف نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھیل اور علاقائی حالات کے امتزاج پر مبنی اپنے متعصبانہ فیصلے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کردے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے باہر کردیا جائے۔

گزشتہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جو انہیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا بنگلہ دیشی کھلاڑی بناتا ہے۔ اسی نیلامی کے بعد سے ان کی شمولیت تنازع کا باعث بنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انتہا پسند ہندوتوا جماعت شیوسینا نے بھی بنگلہ دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمئر لیگ میچوں میں شرکت کی مخالفت کردی تھی۔

شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، نیرج سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچ نہیں کھیلیں گے۔

کھیل کے میدان میں نفرت انگیز سیاست کی تشہیر نے بھارت کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے ورنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں