Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

وزیراعلیٰ ہائوس کےباہرپنجاب کےپی ایم ایس امیدواروں کااحتجاج

لاہور (اوصاف نیوز)سی ایم ہاؤس کےباہرپنجاب کےپی ایم ایس امیدواروں کااحتجاج، پی ایم ایس امیدواروں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔

امیدواروں نے پی ایم ایس امتحانات میں تاخیرکےباعث عمرمیں رعایت کامطالبہ کیا، طلبا کا کہنا تھا کہ پی ایم ایس امتحانات سالہا سال ملتوی ہوتے رہے۔

امتحانات کی تاخیر سے قیمتی وقت ضائع اور عمر کی حد پوری ہو جاتی ہے، طلبانےپی ایم ایس کے لئےعمر کی حد 30سےبڑھاکر 35سال کرنےکامطالبہ کیا۔

امیدواروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پی ایم ایس امتحان 5 مرتبہ دینے کا موقع فراہم کیا جائے،امیدواروں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ۔
مزید پڑھیں:سہیل آفریدی کو کراچی میں وزیراعلیٰ سطح کا پروٹوکول ملے گا، میئر کراچی

یہ بھی پڑھیں