صوابی (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ایک نوجوان کو ٹک ٹاک پر پولیس کو چیلنج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹک ٹوکر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے چیلنج کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ریاستی اداروں کو چیلنج کرنا خطرناک رجحان بن چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق والدین کی نگرانی میں کمی اور تعلیم کی کمی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایمان مزاری کو ’باریک وارداتیا‘ قرار دے دیا

