گوجرہ (اوصاف نیوز) موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران حادثات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث موٹر وے کو بند کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے دھند کے دوران سفر کرنے پر مجبور شہریوں سے سڑک پر آنے والی لین پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
شہری دن کی روشنی میں سفر کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ دھند کے دوران محفوظ سفر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سمیر منہاس نے 42 گیندوں پر سنچری بناکر بھارتی بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا

