پشاور (اوصاف نیوز)صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
محکمۂ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار نافذ ہوں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں تمام پرائمری اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 20 منٹ تک ہوں گے۔
محکمۂ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی صحت اور سرد موسم کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی وسائل موجود ہیں: عالمی جریدہ




