Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محمد رضوان سے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

لاہور (اوصاف نیوز) میلبورن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے سست بیٹنگ پر محمد رضوان کو واپس بلانے پر معذرت کر لی۔

ٹیم انتظامیہ نے محمد رضوان کو ریٹائر کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سے معافی مانگ لی ہے۔

میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ نے کہا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، میلبورن رینیگیڈز نے انہیں کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ریٹائر کرکے میدان سے واپس بلا لیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں