Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) نئے کنکشنز پر پابندی ختم ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے گھریلو گیس کے نئے کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو نئے گیس کنکشن کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق گیس کے نئے کنکشن پر پابندی ختم ہوتے ہی صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں جمع کرائیں جس سے کمپنی پر بوجھ کئی گنا بڑھ گیا۔

حکام نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت اب تک تقریباً 4 لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 29 ہزار صارفین کو نئے کنکشن فراہم کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت صارفین کی جانب سے مزید 3 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ 36,000 کنورژن کیسز پرانے پی ای ڈی والے صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں، جس سے اب تک فراہم کردہ نئے آر ایل این جی کنکشنز کی کل تعداد 64،000 ہو گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے حکام نے صارفین سے صبر و تحمل اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ نئے کنکشن فراہم کرنے کا عمل باقاعدگی سے جاری رہ سکے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف اور میٹریل کی کمی کے باعث نئے کنکشن دینے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں‌:گاڑیوں کی درآمد پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں