Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گاڑیوں کی درآمد پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے وہیکل امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی۔

وزارت تجارت نے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں ترامیم کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ذاتی سامان کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، گاڑیاں بیرون ممالک سے صرف ریزیڈنسی سکیم کے تحت اور بطور تحفہ درآمد کی جا سکتی ہیں، درآمد شدہ گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام منتقل نہیں کی جا سکتی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے ہوں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ صرف رہائش کی منتقلی اور تحفے کی اسکیموں کو برقرار رکھا جائے گا، نئے فریم ورک کے تحت ان اسکیموں پر تجارتی درآمدات کے تحفظ اور ماحولیاتی معیارات بھی لاگو ہوں گے۔

اعلان کے مطابق اوسط درآمدی مدت دو سے بڑھا کر تین سال کی جائے گی اور درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک منتقل نہیں ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں‌:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

یہ بھی پڑھیں