بنوں (اوصاف نیوز) : خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں انجام دیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جس میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرم اور بنوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا کہ وژن “عزم و استحکام” کے تحت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں کے لیےامریکا نے ویزا پروسیسنگ روک دی

