لاہور (اوصاف نیوز) معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور اس کا نام ’پاکستان عوام راج تحریک‘ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی جماعت کے قیام کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا پارٹی عہدے، یا سرکاری پوزیشن پر فائز نہیں ہوں گے۔
اقرار الحسن نے کہا، “میں اللہ اور اُن کے نبی کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت کا مقصد عوامی خدمت اور سیاسی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے خلاف امریکا کی بڑی کارروائی، اہم فیصلہ


