Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بجلی کے کھمبوں پر غیر مجاز کیبلز، عوامی سلامتی کے لیےسنگین خطرہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) کےالیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پر کیبل یا ٹیلی کام لائنوں کی غیر مجاز تنصیب عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپرا قوانین (7.18.66) کے تحت کسی بھی ادارے کو بجلی کے انفراسٹرکچر کے استعمال کی اجازت حاصل نہیں، جب تک باقاعدہ منظوری نہ دی جائے۔

کے-الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے کیس نمبر سی پی ڈی-6386 کے فیصلے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ پاور اتھارٹی (PTAPA) اور کیبل آپریٹرز کےالیکٹرک کے بجلی کے کھمبوں کا استعمال نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کےالیکٹرک کے بجلی کے کھمبے نیپرا کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور کسی بھی تیسرے فریق کو ان پر غیر قانونی تنصیب کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر مجاز تنصیبات نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:کارگو طیارہ کنٹینر سے ٹکرا گیا، انجن کو شدید نقصان

یہ بھی پڑھیں