Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ اڑان بھرنےکے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا

جکارتہ(اوصا ف نیوز)انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا ، طیارے میں 3 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے انڈونیشیا میں ایئر پورٹ سے پرواز بھری ، کچھ ہی دیر بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

حکام نے چھوٹے مسافر طیارے کی تلاش شروع کر دی ہے ، ماکاسر سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق ٹربو پروپ طیارہ یوگیاکرٹا سے سولاویسی جزیرے کے شہر ماکاسر جا رہا تھا کہ دوپہر کے وقت طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ماکاسر سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے آپریشنز چیف، نے بتایا کہ طیارے کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت، فوج کو تیار رہنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں