Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت، فوج کو تیار رہنے کا حکم

واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی ریاست مینی سوٹا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں شدت آ گئی۔ جس کے باعث ریاست میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں سڑکیں بند اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 1500 فوجیوں کو ممکنہ طور پر مینی سوٹا میں تعینات کیے جانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاستی حکام کی مدد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پینٹاگون کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود فوجی اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ادھر مقامی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز دونوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ حالات کے پیش نظر مینی سوٹا میں سکیورٹی مزید سخت کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بشنوئی گینگ کا پنجابی گلوکارسے10 کروڑ روپے بھتے کامطالبہ

یہ بھی پڑھیں