کراچی (کامرس ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 279.95 روپے سے 279.92 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 281.18 روپے، یورو 70 پیسے مہنگا ہو کر 329.04 روپے، برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے مہنگا ہو کر 379.04 روپے، یو اے ای درہم 7 پیسے مہنگا ہو کر 77.30 روپے اور سعودی عرب کی قیمت 5 روپے 30 پیسے مہنگی ہو گئی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی بنگلہ دیشی ٹیم کو ڈیڈ لائن جاری
