Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیر ہاؤسنگ سےمتعلق بری خبرسامنے آگئی

پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، تاہم وزیر اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔

سوات پولیس کے مطابق یہ واقعہ بریکوٹ تحصیل کے شموژئی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر کے گھر کی طرف دستی بم پھینکا۔ حملے کے وقت وزیر گھر پر موجود نہیں تھے۔ دھماکے سے گھر کی باڑ کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ اہلخانہ بالکل محفوظ رہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ رہائش گاہ اور آس پاس کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ہر ممکن پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نامعلوم حملہ آوروں نے پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال کے گھر پشاور کے حیات آباد علاقے میں فائرنگ کی تھی، جس میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں‌:بنوں سے افسوسناک خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں