Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بنوں سے افسوسناک خبر آگئی

بنوں (اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں بدھ کے روز کھلونا نما مشکوک شے پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان اکرم خان نے بتایا کہ دونوں بچے بوڈین خیل روڈ پر موجود تھے جہاں انہیں ایک مشکوک شے ملی جو بظاہر کھلونے جیسی دکھائی دیتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بچوں نے اس شے کو اٹھایا، وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی بچوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بنوں میں حالیہ بم دھماکے کے تقریباً دو ہفتے بعد پیش آیا ہے، جس میں ڈومیل تحصیل کے سابق ناظم فدا محمد خان وزیر زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:کراچی جل رہا ہے، حکومت 18ویں ترمیم پر فضول بحث میں مصروف، قادر مندوخیل

یہ بھی پڑھیں